بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

83 سالہ ہالی وڈ اسٹار کے ہاں بیٹے کی ولادت

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ کے سُپر اسٹار ال پاچینو 83 سال کی عمر میں چوتھے بچے کے والد بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور فلم ’گاڈ فادر‘ کے ہیرو ال پاچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح نے آج بیٹے کو جنم دیا۔ ال پاچینو کے ترجمان نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی۔

ترجمان کے مطابق ہالی وڈ اسٹار اور ان کی گرل فرینڈ نے اپنے بیٹے کا نام رومن پاچینو رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایل پاچینو کے پہلے ہی دو سابقہ گرل فرینڈز سے تین بچے ہیں۔

29 سالہ نور الفلاح کا تعلق امریکا سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک فلم پروڈیوسر ہیں۔

ایل پاچینو اور نور الفلاح میں قریبی تعلقات کی خبریں گزشتہ سال اُس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو ایک ساتھ ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں