تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کل نیب دفتر میں طلب

لاہور : القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ، نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس وصول کرائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد نیب دفتر نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ڈویژن بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت23 مئی تک منظور کررکھی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو بھی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -