تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

القادر ٹرسٹ کیس میں شہزاد اکبر کیخلاف بھی کارروائی شروع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اُس وقت کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہزاد اکبر کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج اسلام آباد سے رینجرز نے گرفتار کیا کر لیا۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی وجوہات بھی جاری کر دی۔

نیب نے بتایا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کیلیے زمین کے غیر قانونی حصول کا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی سے فائدہ اٹھایا گیا۔

احتساب بیورو نے بتایا کہ نیب میں قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی، تفتیشی عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، یہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے، دونوں کی جانب سے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔

نیب نے کہا کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیس میں ملوث اور کلیدی کردار رہے، شہزاد اکبر اور عمران خان نے خفیہ معاہدے کی دستاویز چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی، 190 ملین پاؤنڈ کو نجی سوسائٹی کے کیس میں ایڈجسٹ کیا گیا جسے سپریم کورٹ نے نمٹایا۔

Comments

- Advertisement -