ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

القادر یونیورسٹی اراضی کیس : نیب کا پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب نے القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلب کرلیا اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس کردیا ، زلفی بخاری کو القادر یونیورسٹی کی زمین کی منتقلی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں زلفی بخاری کو 9 جنوری کونیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے نیب نوٹس پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، چوروں نےاقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی، نوازشریف، شہبازشریف، زرداری سمیت نیب کی گرفت سے نکلنے والے چوروں کی فہرست طویل ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلیوں کے ہر انتقامی حربے کا سامنا کریں گے اور انہیں عوام میں بےنقاب کرنےکاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں