جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی بندوق تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نیرف بندوق تیار کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک نوجوان کی کہانی ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس نے 12 فٹ 6 انچ طویل نیرف گن (کھلونا بندوق) بنائی کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے مائیکل پک سافٹ انجینئر اور ایک یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے نیرف این اسٹرائک لانگ شارٹ سی ایس 6 بندوق تیار کی ہے جو اصلی کھلونا بندوق سے تین سو فیصد بڑی ہے۔

اس سے قبل سب سے بڑی نیرف گن بنانے کا ریکارڈ مارک روبر نامی شخص کے پاس تھا جنہوں نے 6 فٹ لمبی نیرف بندوق تیار کی تھی لیکن اب یہ ریکارڈ مائیکل پک نے 12 فٹ سے زائد لمبی نیرف گن بناکر اپنے نام کرلیا ہے۔

الاباما سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری نے یہ گن پی وی سی پائپ، فوم اور تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی ہے جو 50 ایم پی ایچ کی رفتار سے فوم کی گولی فائر کرسکتی ہیں اور اس بندوق سے نکلی کوئی فوم گولی 250 فٹ تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں