بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سابق انگلش کپتان ایلسٹر کُک نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کپتان ایلسٹر کُک نے الیکس کیری سے متعلق بیان غلط ثابت ہونے پر معافی مانگ لی۔

تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں سابق انگلش کپتان سر ایلسٹر کُک نے کمنٹری کے دوران الزام لگایا کہ آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے لیڈز میں بال کٹوائے اور معاوضہ ادا نہیں کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کُک کے الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایلسٹر کُک نے اسٹوری کُک کی اور کمنٹری میں بنا سوچے سمجھے الزام لگادیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے بعد الزام غلط ثابت ہوا اور الیسٹر کُک کو معافی مانگنی پڑ گئی۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دی، سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، دوسری اننگز میں ہیری بروک نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی، مارک ووڈ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں