تازہ ترین

بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی کی ڈبل سنچری پر الیسٹر کک نے کیا کہا؟

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وشاکاپٹنم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک میچور بیٹر کی طرح انگلش بولر کا سامنا کرتے ہوئے اپنی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی۔

انگلش بولنگ اٹیک کی طرف سے درپیش چیلنجز کے باوجود یشسوی نے کافی عمدہ بیٹنگ کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

الیسٹر کک نے کہا کہ جیسوال نے اس وقت سنچری اسکور کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔ یہ ان کی 22 سال کی عمر سے قطع نظر ایک ذمہ دارانہ اور مہارت سے بھرپور شاندار اننگز تھی۔

بھارت کی ٹیم ایک اچھی وکٹ پر مشکلات کا شکار تھی 6 کھلاڑیوں نے مل کر 158 رنز بنائے اور یشسوی نے اکیلے بڑی اننگز کھیلی۔

کک کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ان کی بلے بازی کو نکال دیں تو ایک بار پھر انڈین بیٹر بری طرح ڈھیر ہوچکے تھے۔ اگر انگلینڈ کے بولرز انھیں بیٹ سے دور بال کرتے تو بہتر ہوسکتا تھا مگر اس میں رسک بھی زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ اپنے ملک میں یہ بھارتی نوجوان اوپنر یشوی جیسوال کی پہلی اور مجموعی طور پر دوسری سنچری ہے جو کہ بطور مضبوط ٹیسٹ بیٹر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو پر انھوں نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -