لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے داڑھی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کے بعد اسے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے داڑھی رکھنے کی درخواست کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ نے مجھے داڑھی رکھنے کی طرف مائل کرتے ہوئے گزارش کی کہ داڑھی رکھ لیں، افریقی بلے باز کی اس بات نے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔
علیم ڈار نے پسندیدہ امپائر کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر اسٹیو بکنر کی امپائرنگ نے ہمیشہ متاثر کیا بلکہ وہی میرے پسندیدہ ترین امپائر ہیں۔
یاد رہے کہ علیم ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچ میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر کے کرکٹ کی دنیا میں بہت خدمات انجام دی ہیں۔