لاہور : تحریک انصاف کے منحرف رکن عبدالعلیم خان نے کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ لینے سے معذرت کرلی ، علیم خان نے پہلے دن ہی ن لیگ کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیر اور وزارتوں کی پیشکش پر علیم خان شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔
ترجمان میاں خالدمحمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی عہدہ نہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدےیاکسی اور تقرری کی خبریں درست نہیں، عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔
خیال رہے علیم خان نے پہلے دن ہی ن لیگ کوکوئی بھی وزارت نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس میں تو تو میں میں ہوئی ہے، واقعہ اُسی بدنام زمانہ ہوٹل میں پیش آیا جہاں یہ ایم پی اے رہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق علیم خان کو تھپڑ پڑا ہے۔