تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

علیم خان گروپ نے پرویز الہیٰ کی حمایت سے انکار کردیا

لاہور: علیم خان گروپ نے پنجاب کے وزارت اعلیٰ سے متعلق پرویز الہیٰ کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔

ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کے مطابق علیم خان گروپ نے وزارت اعلیٰ کے لیے پرویزالہٰی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے، عمران خان جن القابات سےپرویز الہٰی کو بلاتے تھے وہ دہرانےکی جسارت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے چار سال بے ایمان اور نکمے بزدار کومسلط رکھا ،اب پرویز الہٰی کو نامزد کردیا، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والے184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننےکا اہل نہیں۔

ترجمان علیم خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کیا خان صاحب کا یہ نظریہ تھا جس کیلئے ہم نے 25سال جدوجہد کی، عمران خان نے حکومت بچانے کی باری پر اسے وزیر اعلیٰ نامزد کیا جسےچور ڈاکو کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی: علیم خان گروپ کیا کرنے جارہا ہے؟

علیم خان گروپ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار پر پنجاب میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے، حکومتی وفدجہانگیر ترین کے نمائندوں سے ملنے جاپہنچا ہے، وفد میں میاں محمود الرشید، سبطین خان اور مراد راس شامل ہیں جبکہ جہانگیر ترین گروپ کی قیادت ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ کررہے ہیں۔

حکومتی وفد کی آمد پر ترین گروپ کے رہنما فیصل جبوانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہیں ملاقاتوں کے لئے دروازے بند نہیں کرتے، یہ ہمارے ساتھی ہیں اور ہم سے ملاقات کے لئے آئے ہیں۔

دوسری جانب نئے وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے بعد جہانگیر ترین گروپ بھی میدان میں آچکا ہے، جہانگیر ترین نے اراکین کو مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن، حکومت اور نامزد وزیراعلیٰ سے رابطے جاری رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -