بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

الرٹ: جان بچانے والا انجکشن خطرناک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والے انجکشن کیلشیئم گلوکونیٹ کے ایک بیچ کو انسانی جان کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے اسٹاک اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کیلشیئم گلوکونیٹ انجکشن کیلشیم کی شدید کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

چینی کمپنی کے تیارکردہ کیلشیئم گلوکونیٹ نامی انجکشن کے بیچ نمبر 220325 کوبلوچستان ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی سفارش پر مس برانڈڈ قرار دیا گیا ہے ۔ ڈریپ کوئٹہ کے انسپکٹر نے عوامی شکایت موصول ہونے پر مارکیٹ سے کلیشیئم گلوکونیٹ انجکشن کا سیمپل حاصل کیا۔ انجکشن کے پیکٹ پر عارضی روشنائی سے درج تحریر مٹی ہوئی پائی گئی۔

الرٹ کے مطابق انجکشن پیکٹ پر درج ادھوری معلومات کی بنیاد پر دواکی مقررہ سے زائد مقدار لینامریض کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔کیلشیئم گلوکونیٹ کی زائد مقدار سے جسمانی خلیے تباہ، بلڈ پریشر کم اور دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے ۔ ڈریپ الرٹ میں شاہین ایجنسی کو انجکشن کے متاثرہ بیچ کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے سمیت مارکیٹ میں مزید سپلائی نہ دینے کی ہدایت کی گئ ہے۔

پراڈکٹ الرٹ میں کیمسٹ اور فارمیسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیلشیئم گلوکونیٹ انجکشن کے متاثرہ بیچ کا سٹاک ایجنسی کو واپس کریں۔ ڈریپ کی جانب سے صوبائی ٹیموں کو میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں