جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹریفک اہلکار نے بچے کو بس کے نیچے آنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹریفک اہلکار کی حاضر دماغی نے رکشے سے گرنے والے بچے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک الرٹ ٹریفک پولیس اہلکار کو خوفناک حادثے سے ایک ننھے بچے کی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واقعے کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندر لال نامی پولیس اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے نظر آتا ہے جب اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹا بچہ ایک رکشے سے پھسل کر گرجاتا ہے جبکہ دوسری طرف سے بس آرہی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

پولیس اہلکار نے جلدی سے بچے کو بچایا اور اس کی ماں کے حوالے کر دیا۔

اہلکار کی پھرتی اور ننھے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کررہے ہیں جبکہ لوگوں نے بروقت بس روکنے پر ڈرائیور کی تعریف بھی کی رکشہ ڈرائیور پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا، ”دیکھیں کیسے ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے ایک بچے کو ممکنہ حادثے سے بچا لیا، ہمارا وقت بچانے کے لیے ٹریفک کا انتظام کرنے والے سڑکوں پر محنت کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‘‘

ایک اور نے لکھا، ’’پولیس اہلکار اور بس ڈرائیور کے فوری جواب کی تعریف کرتے ہیں۔‘‘ ایک تیسرے نے تبصرہ کیا، ”ان رکشہ ر سے لوگوں کا گرنا خاص طور پر موڑ لیتے وقت ایک عام منظر بنتا جا رہا ہے… غالباً اسی وجہ سے لوگ ہر وقت اپنے موبائل کو دیکھنے میں اتنے مصروف رہتے ہیں کہ وہ موڑ کے ساتھ ساتھ جھولتے رہتے ہیں۔ امید ہے کہ بچہ محفوظ اور صحت مند ہے۔”

ایک صارف نے تبصرہ کیا، "ہاں۔ ٹریفک پولیس کے جوان نے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مثالی کام کیا لیکن یہ بس ڈرائیور کی ہنگامی بریک لگانے کا فوری عمل ہے جس سے ٹریفک پولیس اہلکار اور بچہ دونوں بچ گئے بس ڈرائیور کے اقدام کو بھی سراہنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں