پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ممکنہ طوفانی بارشیں، ماہی گیروں اور انتظامیہ کیلیے الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممکنہ طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ماہی گیروں اور سندھ وبلوچستان انتظامیہ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی اور سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں ممکنہ طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے سبب ماہی گیروں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں فشریز، پورٹ قاسم، ابراہیم حیدری، کیٹی بندر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں نہ صرف ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کا کہا گیا ہے بلکہ وہاں پہلے سے موجود ماہی گیروں کو بھی فوری واپس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ اس وقت متعدد کشتیاں شکار کے لیے گہرے سمندر میں موجود ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارشیں متوقع ہیں اس لیے سندھ وبلوچستان کی انتظامیہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے چوکس رہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے حب ڈیم انتظامیہ کو اضافی پانی کا محفوظ اخراج یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کے ساتھ ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کے قریب آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں