اشتہار

اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے بارے میں ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کی سیریز میں ناکام رہنے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے حوالے سے ایلکس ہیلز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اس وقت دونوں بیٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں شاہین آفریدی، کولن منرو، وینندو ہسارنگا، اور شیرفین ردرفورڈ جیسے اسٹار پلیئرز بھی شامل ہیں۔

ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے پاس کچھ اس طرح کا ٹیلنٹ ہے جو انھوں نے کم ہی دیکھا ہے۔ ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔ ان کا مستقبل کافی روشن لگ رہا ہے۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان گزشتہ رات آئی ایل ٹو ٹوئنٹی کا سب سے سنسنی خیز میچ ہوا تھا اور میں تمام 40 اوورز ہوئے تھے جبکہ یہ میچ وائپرز کی ٹیم آخری گیند پر جیتنے میں کامیابی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں