ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستانی کرکٹرز نے اپنی نگاہیں ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی پر جما لیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نگاہیں آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پر جماتے ہوئے ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے تربیتی کیمپ میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں صرف بھارت کے خلاف میچ ہی نہیں بلکہ ہر میچ اہم ہے، ہمارا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ انجری کے بعد مکمل فٹ ہوں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ  کو سر پر سوار نہیں کریں گے، ہمارا مقصد ورلڈ جیتنا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے آنے سے اعتماد میں اضافہ اور ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ وہ تجربہ کار بولر ہیں جن سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

محمد عباس آفریدی نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم کا ماحول بہت زبردست بنا ہوا ہے۔ کپتان بابر اعظم مجھے بیٹنگ سے متعلق ٹپس بھی دیتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ بڑا ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ہوگی، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

بلے باز عثما خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت سمیت دیگر ٹیمیں بھی آسان ہدف نہیں ہوں گی۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے کسی قسم کا پریشر نہیں لیتا۔ قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں