اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

الیکس ہیلز اچانک پی ایس ایل سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر بیٹر الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل چھوڑ گئے ہیں، ایلکس ہیلز مسلسل ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے شاداب خان اور کولن منرو بھی انجری کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں، ایونٹ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں