بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعید غنی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، جنہوں نے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ان کا شکر گزار ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود تاحال کوئی علامات محسوس نہیں کررہا ہوں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 535 ہوگئی ہے، کرونا کے مقامی منتقلی کے 205 کیسز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 195 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، عوامی سماجی دوری اپنائیں اور صحت کے اصولوں پر زندگی گزاریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں