اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الحمداللہ گزشتہ روز تربیلا ڈیم انتہائی سطح تک بھر گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ خراب موسم کی صورت حال کے باوجود گزشہ روز تربیلا ڈیم بھر گیا۔
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ زراعت اور ہائیڈل جنریشن کے لیے اچھا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ واٹر ریگولیشن کو بہتر بنانے کے لیے واپڈا اور ارسا کو سراہاتا ہوں۔
Alhamdulillah, Tarbela Dam filled to its max level yesterday despite unfavourable weather conditions this year. This is a good omen for agriculture & hydel generation. Appreciate the team at WAPDA/IRSA for improved water regulation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2021
علاوہ ازیں وزیراعظم کے مؤثر معاشی پالیسی کے ثمرات بھی موصول ہورہے ہیں، جولائی میں برآمدات 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
دو روز قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھاکہ کہ وزیراعظم کے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جولائی میں 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں ، برآمدات میں اضافہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے۔