تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعلیٰ کے پی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کریں گے۔ یہ وزیراعلیٰ کے پی کا اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علاوہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور بانی ٹی آئی کے خاندان کے افراد بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

علی امین گنڈا پور جو گزشتہ دنوں پی ٹی ائی کے پی کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب جیتا تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سائفر، نکاح اور توشہ خانہ کیسوں میں مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزائیں ہو چکی ہیں جب کہ ان کے خلاف القادر ٹرسٹ کا کیس زیر سماعت ہے۔

Comments

- Advertisement -
ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔