ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اب کوئی حل نہیں ہے: علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آج انقلاب کا اعلان کررہا ہوں، اس کے سوا اب کوئی حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے ہماری عزتوں اور چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہم نے  قوم و ملک کیلئے اف تک نہیں کی، اب گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کا پتہ نہیں چل رہا شیل مارکر 50 سے زائد کارکنوں کو زخمی کیا گیا، ہر 3 کلو میٹر پر شیل مارے گئے، گولیاں برسائی جاتی رہیں۔

 علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اب ہر گولی، شیل اور لاٹھی مارنے کا جواب دیا جائے گا، راولپنڈی اور پختونخوا کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے میں نے انہیں ریسکیو کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج انقلاب کا اعلان کر رہاہوں، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہم پر گولیاں برسائی گئیں، شیل پرشیل فائر کیے گئے، ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے بس اب بہت ہوگیا، اب جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں