پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈاپورکے ہی کہنے پر پارٹی کا عہدہ ان سے واپس لیا گیا۔
اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں، علی امین چاہتے ہیں صوبے کے انتظامی معاملات بہتر طریقے سے چلا سکیں، پنجاب میں تنظیمی معاملات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صوبے کو چلانا الگ اور پارٹی کی تنظیم کو متحرک رکھنا الگ کام ہے، پی ٹی آئی بالکل کمیٹی کمیٹی نہیں کھیلنا چاہتی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست نہیں کرنا چاہتی، ہمارا مؤقف تھا حکومت کے پاس اختیار نہیں، چاہتے تھے گفتگو کے ذریعے معاملات آگے بڑھیں، آئین کا آرٹیکل 15، 17 احتجاج اور آواز بلند کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے ذریعے انسانی حقوق اور آواز بلند کرنے پر ضرب لگائی گئی، پارلیمنٹ سمیت سڑکوں پر بھی احتجاج کا آپشن موجود ہے۔
سلمان اکرم نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، واضح کیا تھا اگلی نشست سے قبل خلوص کا اظہار کرنا ہے جو نہیں کیا گیا، صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپے مارے گئے۔