تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو دوران حراست ذہنی اذیت دی جارہی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران حراست علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پورپارٹی کی نظریاتی شخصیت اورکارکنوں میں ہردلعزیز ہیں اور اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپورکو دوران حراست ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور انہیں تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہرشہرگھمایاجارہاہے،استقامت سےعلی امین نےمشکلات کاسامناکیاان کی قدرمیں کئی گنااضافہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ جولوگ ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے،ایسے ہتھکنڈوں سے اپنے لیےذلت کاسامان کرنےکےعلاوہ انہیں کچھ نہیں ملےگا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کیخلاف درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر آگئی

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیاگیاوہی سب پھرسےدہرایاجارہاہے۔

یاد رہے کہ ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر علی امین گنڈا پور ان دنوں پابند سلاسل ہیں ان پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -