تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

علی امین گنڈاپور کیخلاف درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر آگئی

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے ضلع بھکر کے تھانہ سرائے مہاجر میں ایک ایف آئی آر درج ہے جو بعد میں سیل کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 10 دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ 20 مارچ کو درج کیا گیا اور اسی دن داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی پر بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور پر مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے دھمکی دینے کے الزام میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ انہیں پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کی عمارت کے باہر سے 6 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -