اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: حکومتی ارکان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی تعریفیں، وجہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت اور پی ٹی آئی میں سخت سیاسی اختلاف ہے لیکن گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ارکان علی امین گنڈاپور کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آئے۔

وفاقی حکومت اور پاکستان سیاسی تحریک انصاف میں دشمنی کی حد تک پہنچا ہوا سیاسی اختلاف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی جاتی رہتی ہے۔ تاہم گزشتہ روز سب نے حیرت سے یہ منظر دیکھا جب حکومتی کمیٹی کے ارکان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے ارکان علی امین گنڈاپور کے تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آئے۔ تاہم اسپیکر ایاز صادق، وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے خاص طور پر وزیراعلیٰ کے پی کے لب ولہجے کو سراہا۔

- Advertisement -

میٹنگ کے بعد حکومتی ارکان نے علی امین گنڈاپور کی تعریف کی اور مذاکرات میں ان کے رویے کو قابل تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰ کے پی نے ماضی کے برعکس مثبت رویے کا مظاہرہ کیا اور نرم لب ولہجہ کے ساتھ متعلقہ امور پر ہی باتیں کیں۔

 

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کو اسٹیبلشمٹ کی حمایت حاصل ہے۔ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں