ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

علی انصاری نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اپنی بہن اور اداکارہ مریم انصاری کی رخصتی کی جذبات ویڈیو شیئر کردی۔

اداکار علی انصاری کی بہن کی رخصتی گزشتہ دنوں ہوئی تھیں، مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

مریم انصاری کی بارات کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور ان کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو علی انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

- Advertisement -

علی انصاری نے ویڈیو میں کیپشن لکھتے ہوئے بتایا کہ ’وہ اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر رخصتی تک کافی جذباتی رہے۔

علی انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ اس احساس کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔‘

انہوں نے مز ید لکھا کہ ’میری خواہش تھی کہ کاش ہمارے والد بھی مریم انصاری کی رُخصتی کے دوران ہمارے ساتھ اِن وڈیوز میں موجود ہوتے، وہ یہ ویڈیوز دیکھ کر نہایت افسردہ محسوس کر رہے ہیں۔‘

ویڈیو میں بہن بھائی جیسے بے لوث محبت بھرے اور جذباتی رشتے کو خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں