تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی صاحبزادے علی حیدر گیلانی افغانستان سے بازیاب ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے علی حیدر گیلانی کو وطن لانے کے لیے بھیجا جانے والاخصوصی  طیارہ لاہور ائیر پورٹ پہ لینڈ کرگیا جہاں اہل خانہ کے 11 افراد نے ان کا استقبل کیا۔

ali-post-2

علی حیدر گیلانی کے اہلِ خانہ کو ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاوٗنج کے خصوصی پاسز جاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 9مئی 2013 کو ان کی انتخابی مہم کے دوران اغواء کیا گیا تھا، انہیں  افغانستان کے علاقے غزنی سےافغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا ہے

ان کے بھائی علی قاسم گیلانی پاکستان سے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعے انہیں لینے افغانستان گئے تھے۔

ali-post-4

یا درہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو تین سال بعد غزنی میں افغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرالیا گیا تھا جس کی اطلاع افغان سفیر نے سابق وزیراعظم کو ٹیلی فون کے ذریعے دی تھی


 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا افغانستان سے بازیاب


علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹرپیغام کے ذریعے دی تھی۔

واضع رہے  حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 میں اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ اپنے حلقے پی پی 200 میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔اس دوران اغواء شدگان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

علی حیدر ملتان کے حلقہ پی پی 200 سے امیدوار تھے اور انہیں فرخ ٹاوٗن سے کارنر میٹنگ کے دوران آٹھ مسلح افراد نے دن دہاڑے اغوا کیا، عینی شاہدین کے مطابق اغوا کے وقتانہیں گولی بھی لگی تھی۔


سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر بازیاب


اس سے قبل سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر بھی بلوچستان سے بازیاب ہوئے تھے

چھبیس اگست دو ہراز گیارہ کی صبح شہباز تاثیر لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گلبرگ اپنے آفس جارہے تھے کہ حسین چوک کے قریب چار موٹرسائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

Comments

- Advertisement -