جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب والی ویڈیو کا علم نہیں، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی کو شیخ مجیب والی ویڈیو کا علم نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب کی ویڈیو کسی غلط فہمی کی وجہ سے ٹوئٹ ہوئی ہوگی، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سن 71 میں کیا ہوا، کس نے کیا کیا، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے، آئندہ ٹوئٹ تبھی ہوگا جب بانی کو مکمل علم ہوگا۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غداری کے ایک اور مقدمے کی بات ہورہی ہے۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔

انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی پر مقدمے ختم ہوچکے تھے تو نیا ڈرامہ شروع ہوگیا اب سن اکہتر سے متعلق مقدمے کی تیاری ہوریی ہے تاکہ بھائی جیل سے باہر نہ آسکے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب برداشت نہیں کریں گے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے ملنے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا، ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں