ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جیسے ہاتھوں کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے  یقیناً ہم فوج اور ایجنسیوں کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہمارا تعلق مختلف جماعتوں سے ہو سکتا ہے مگر ہماری ذمہ داری عوام ہیں، پاکستان کیلیے سب بڑی قربانی اردو بولنے والوں نے دی۔

علی محمد خان نے کہا کہ جو سود کھائے گا وہ اللہ سے جنگ کرے گا، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا اس پر بھی تحقیقات کریں۔

- Advertisement -

سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کہا کہ 1999 میں نواز شریف کو ہتھکڑیاں ڈال کر کیوں واپس بھیجا گیا؟ اور کتنے لیاقت علی خان اور کتنے بھٹو قربان کرو گے؟

انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ کرنے والا کام نہیں کرتی، شازیہ مری کی تمام باتوں سے متفق ہوں۔

قبل ازیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو اس پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کمیٹی جتنی بھی بڑی ہو اس ایوان سے بڑی نہیں ہو سکتی، وفاقی حکومت نے کسی بھی مسئلے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں