اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں ڈی ایس پی علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں فائرنگ کے فوراً بعد کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

علی رضا کی ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد بنائی ہوئی موبائل فون ویڈیو میں علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ وقار کو شدید زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، واقعے کے بعد لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں جاں بر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا، موٹر سائیکل سوار 2 ٹارگٹ کلرز نے کریم آباد میں ان کے سر پر گولیاں ماریں۔ فائرنگ سے اپارٹمنٹ کا زخمی سیکیورٹی گارڈ وقار بھی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کرائم سین پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں ہے، تاہم ٹارگٹ کلرز تک پہنچنے کے لیے ایک ممکنہ روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک لیب نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی علی رضا کا قتل، کرائم سین پر کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلیٹس کے مرکزی دروازے پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں ہے، فلیٹس کے مرکزی دروازے سے جیسے ہی علی رضا اپنی بم پروف گاڑی سے اتر کر چند قدم آگے چلے گئے، پیچھے سے ایک دہشت گرد نے آ کر ان پر گیارہ گولیاں فائر کیں۔

فلیٹس کے باہر دائیں جانب کچھ فاصلے پر چائے کے ہوٹل کے پاس 2 سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، لیکن ان کی رینج فلیٹس کے دروازے تک نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کی جانب سے اس ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں