تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر علی ظفر بھی بول پڑے

معروف گلوکار علی ظفر بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بدنظمی پر بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار و میمکری کے لیے مشہور شفاعت علی نے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ اور اموات پر اپنا ردعمل دیا جس پر علی ظفر نے بھی جواب دیا۔

شفاعت علی نے لکھا کہ ’جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے پتے پر ہر مہینے آسکتا ہے تو مفت آٹے کا ٹھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لیے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

اسی ٹوئٹ پر علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مدعا ہے کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کے وقار کا خیال رکھے۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کے لیے مفت آٹے کا تھیلا دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -