ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

راجا ریاض کے دعوے پر علی ظفر اور شہزاداکبر کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بیرسٹر علی ظفر اور شہزاد اکبر نے جہانگیرترین کو کلین چٹ دینے جانے اور ملاقات سے متعلق ‏راجا ریاض کے دعوے کی تردید کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے واضح کیا کہ کل ‏شہزاداکبر اور جہانگیرترین کے ساتھ ایک ہی جگہ پر ملاقات نہیں ہوئی، فائنڈنگ رپورٹ ہی نہیں ‏دی توکلین چٹ کاکہاں ذکر آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں پرمبنی گفتگو کی جا رہی ہے رپورٹ ابھی نہیں بنائی، وزیراعظم ‏نےتحقیقات کی ہدایت کی تھی انہیں ہی رپورٹ کروں گا۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ جہانگیرترین ‏سے ملاقات نہیں ہوئی، بیرسٹرعلی ظفربھی رپورٹ دینےکی پہلےہی تردید کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کی آزادی،رول آف لا،شفاف احتساب پریقین رکھتی ہے مجرمانہ ‏تحقیقات کا اختیار صرف تحقیقاتی ایجنسیز کو ہے، احتساب اورانصاف سےمتعلق وزیراعظم کا ‏بیانیہ غیرمتزلزل ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے ‏اپنے دعوے کو دہرایا کہ اسلام آباد میں جہانگیرترین، علی ظفر اور شہزاد اکبر کی ملاقات ہوئی ‏جس میں جہانگیرترین کو کلیئر قرار دیا گیا۔

راجا ریاض نے کہا کہ یہ بات خود جہانگیرترین نے انہیں بتائی اور اسلام آباد سے لاہور واپسی کے ‏دوران تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی اور ‏جہانگیرترین الزامات سے سرخرو ہوں گے۔

‘حلفاً کہتا ہوں شہزاد اکبر کے سامنے جہانگیرترین کو کلین چٹ ملی’

راجا ریاض نے کہا کہ میں نے حلفاً کلین چٹ کی بات کی ہے اور میں اپنے دعوے پر قائم ہوں، ‏آئندہ دنوں میں سچ سامنے آجائے گا اور میرا دعویٰ سچا ٹھہرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں