تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘حلفاً کہتا ہوں شہزاد اکبر کے سامنے جہانگیرترین کو کلین چٹ ملی’

جہانگیرترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں جہانگیرترین کو ‏شہزاد اکبر کے سامنے بیرسٹر علی ظفر نے کلین چٹ دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے اپنے دعوے کو ‏دہرایا کہ اسلام آباد میں جہانگیرترین، علی ظفر اور شہزاد اکبر کی ملاقات ہوئی جس میں ‏جہانگیرترین کو کلیئر قرار دیا گیا۔

راجا ریاض نے کہا کہ یہ بات خود جہانگیرترین نے انہیں بتائی اور اسلام آباد سے لاہور واپسی کے ‏دوران تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی اور ‏جہانگیرترین الزامات سے سرخرو ہوں گے۔

راجا ریاض نے کہا کہ میں نے حلفاً کلین چٹ کی بات کی ہے اور میں اپنے دعوے پر قائم ہوں، ‏آئندہ دنوں میں سچ سامنے آجائے گا اور میرا دعویٰ سچا ٹھہرے گا۔

اس سے قبل پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‏ملاقات ہوئی، میٹنگ جہانگیرترین کےگھرپر نہیں بلکہ پرائیویٹ رہائش گاہ پر ہوئی جس میں علی ‏ظفر نے شہزاد اکبر کے سامنے جہانگیرترین کوکلین چٹ دی، علی ظفرنےکہاوہ یہ بات وزیراعظم ‏کوبھی بتائیں گے۔

راجہ ریاض کے بقول شہزاد اکبر بضد تھےمیں نےٹھیک کیا لیکن علی ظفر نےکہا نہیں آپ نےغلط ‏کیا، علی ظفرنے8 گھنٹے جہانگیرترین کے وکلا کو سناہے، علی ظفرنےاپنی تحقیقات میں جہانگیر ‏ترین کو کہیں ملوث نہیں پایا۔

Comments

- Advertisement -