تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

علی ظفر ہرجانہ کیس میں‌ میشا شفیع کی والدہ پھر طلب

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی والدہ ادکارہ صبا حمید کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  لاہور کی مقامی عدالت میں دائر علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کیس کی ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے سماعت کی۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید کو آج جرح کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکیں جس پر اُن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ بھی کیا۔

عدالت نے سماعت  کل تک ملتوی کرتے ہوئے صبا حمید کو دوبارہ جرح کے لیے طلب کر لیا۔

 علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر  ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

 میشا شفیع کی جانب سے بھی عدالت کو یقین دہانی کروئی گئی ہے کہ وہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آ کر  عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوں گی ۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں