تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

علی ظفر ہرجانہ کیس: گلوکارہ میشا شفیع نے اعتراف کرلیا

لاہور: گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں دائر علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر طویل عرصے بعد کیس کی فریق گلوکارہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالتی میں پیشی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اس کیس سے کیریئر متاثرہوا، ایسے معاملات سے کیریئر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتےہیں، ایسےحالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمت اور سپورٹ درکارہوتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر ہرجانہ کیس میں‌ میشا شفیع کی والدہ پھر طلب

آج عدالتی کارروائی میں میشا شفیع کے وکیل نے اپنے موکل کی حاضری معافی کی نئی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی، ہمارا قانونی حق ہے کہ ہمیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست پرآئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں