تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سوشل میڈیا مہم کیس: میشا شفیع کی وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار

لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی اور پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دیا۔

عدالت نے میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوٸے وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مقامی عدالت نے لینا غنی اور علی گل پیر کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کرتے ہوئے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

میشا شفیع کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میشا بیرون ملک ہیں حاضری سے معافی دی جاٸے اور ان کی جگہ پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دی تھیں۔

عدالت نے ملزموں کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے مطابق میشا شفیع سمیت ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں