جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، عام انتخابات سے پہلےپی پی کا سندھ سےبوریہ بستر گول کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، علی زیدی سے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اللہ بخش انڑ کی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کیلئےپی ٹی آئی متحرک ہو چکی، اب وقت آگیا ، سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، عام انتخابات سے پہلےپی پی کاسندھ سےبوریہ بستر گول کردیں گے ، تحریک انصاف کو سندھ میں مضبوط بنانے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں