اشتہار

‘سندھ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرتشدد ہونے کا خدشہ’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر تشدد ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجیی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدشہ ہے 26 جون کو بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ پرتشدد اور جان لیوامشق نہ بن جائے، مخالف امیدواروں کودھمکانے کےلیے پی پی ہرہتھکنڈااستعمال کر رہی ہے، کہیں لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

رہنماتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کہیں جعلی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں، اور کہیں تو تجویز کنندہ اور حمایت کرنے والوں کو بھی تشددت کا نشانہ بنایا گیاہے، کیا انسانی جان کی قیمت پر غیر جانبدار رہنا آپشن ہوتا ہے؟ کیا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی سلامتی پر بات نہیں ہونی چاہئیے تھی۔

علی زیدی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سےسے اپیل کرتا ہوں وہ اپنا کردار ادا کریں، کیا اس ملک کے شہریوں کے حقوق اور جان و مال کو محفوظ بنانا آپ کی ذمہ داری نہیں؟ خدانخواستہ دھاندلی یا تشدد ہوا تو ذمہ دار آپ ہی ہوں گے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرامن رہیں اور اتنی بڑی تعداد میں باہر نکلیں کہ ان سے بڑھ جائیں جو آپ کا ووٹ لوٹنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں