اشتہار

کراچی کا بلدیاتی الیکشن خونی ہونے جا رہا ہے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن خونی ہونے جا رہا ہے الیکشن کمیشن کراچی اور حیدرآباد کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن طے شدہ شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرائے جانے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیا تاہم ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے خونی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے ہر جگہ امیدوار ہیں۔ تاہم ان کی بلدیاتی الیکشن میں کھلے عام دھاندلی اور پولیس کو استعمال کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے یہ 15 جنوری کو کچھ نہ کچھ گڑ بڑ کریں گے۔ ان کے کیمپس سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی اطلاع ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ یہ ہار رہے ہیں اس لیے دھاندلی اور پرتشدد واقعات کی کوشش کریں گے۔ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہونے جا رہے ہیں۔ لیکن ہم کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ حالات کے پیش نظر ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کا ہر پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا جائے اور ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر سیکیورٹی تعینات کی جائے۔

علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں 75 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں، اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔ صحافیوں کا قتل عام ہوتا رہا ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ سندھ کے شہر گاؤں بنے ہوئے ہیں تو کیا ان سب کا قصور وار عمران خان ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ صوبے اور کراچی کے جو حالات ہیں اس کی ذمے دار زرداری مافیا ہے۔ شہر قائد کے حالات کے ذمے دار وہی ہیں جو 15 سال سے یہاں بیٹھے ہیں۔ سندھ حکومت نے اپنا کام ٹھیک نہیں کیا اور قصور وار عمران خان کو ٹھہراتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں