اشتہار

عالیہ بھٹ شو میں خالی پرس لانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی صف اول میں شمار کی جانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ شو میں خالی بیگ لانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ایک اطالوی لگژری برانڈ کی انڈین سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اداکارہ گزشتہ روز اس کے پہلے شو میں شرکت کیلیے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچیں۔

شو میں عالیہ بھٹ کو سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا گیا جبکہ ان کے ہاتھ میں اسی کمپنی کا خالی ٹرانسپیرنٹ بیگ تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا۔ ٹرانسپیرنٹ بیگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالکل خالی ہے۔

- Advertisement -

منفرد بیگ کی وجہ سے بالی وڈ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ ہر کوئی ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ بیگ میں کچھ نہ کچھ رکھنا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے ملاحظہ کیجیے:

’شاید عالیہ بھٹ کو پرس کا مقصد نہیں پتا‘

’لگتا ہے وہ اپنا سامان گھر بھول آئی ہیں‘

’کیا پرس واقعی خالی ہے؟‘

’کم از کم بیگ میں ایک لپ گلوس ہی رکھ دیتیں‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں