جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کا کوٹ چرا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کا کوٹ چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کی جن میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مردانہ کوٹ پہن رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے اپنے پسندیدہ پاکستانی گانے کا نام بتا دیا

- Advertisement -

انہوں نے کیپشن میں لکھا: ’شوہر کے پاس نہ ہونے پر میں نے ان کا کوٹ چرا لیا تاکہ میں مکمل نظر آؤں۔ شکریہ میرے محبوب‘۔

عالیہ بھٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداح شوہر کا کوٹ بغیر اجازت استعمال کرنے پر بھی تبصرہ کر رہے ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی ہیں۔ انہوں نے رواں سال شادی کی اور اب بچے کی متوقع پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں