ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی عالیہ بھٹ نے اپنے پسندیدہ پاکستان گانے کا نام بتا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا: ’میرا پسندیدہ پاکستان گانا ’پسوڑی‘ ہے جو یوٹیوب پر 85 دنوں تک نمبر ون رہا لیکن ’کیسریا‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا‘۔
’کیسریا‘ دراصل عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’براہمسترا‘ کا گانا ہے۔ فلم میں سُپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور سمیت دیگر ستارے نظر آئیں گے۔ ’براہمسترا‘ ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
دوسری جانب 5 اگست کو نیٹ فلکس پر عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈارلنگز‘ ریلیز کی جائے گی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ پر تنقید کرنے والوں کو رنبیر کپور کا جواب
’ڈارلنگز‘ کی کہانی ایک محلے میں رہنے والی ماں اور بیٹی پر مبنی ہے جنہیں حمزہ نامی شخص کی تلاش رہتی ہے۔
اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ نے باکس آفس پر دھوم مچائی۔ یہ ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔