بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’دپیکا، ایشوریا اور پرینکا کی وجہ سے۔۔۔‘: عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی سُپر اسٹار عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کا کریڈٹ ایشوریا رائے، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کو دے دیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عالیہ بھٹ حالیہ کچھ سالوں میں بالی وڈ انڈسٹری کی بڑی شخصیت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے ہر کردار کے ساتھ انصاف کیا اور مداحوں سے داد سمیٹیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال پہلی بار ہالی وڈ میں کام کیا اور فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

- Advertisement -

حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے قبل متعدد اداکاراؤں نے ہالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو میرے لیے متاثر کُن ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ایشوریا رائے، پرینکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں میں اپنے ہالی وڈ میں جانے کی راہ ہموار کرنے کا کریڈٹ دیتی ہوں، انہی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی عکس بندی اُس وقت کی جب وہ حاملہ تھیں۔ اداکارہ نے فلم میں ویمپ یعنی ولن کا کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں