ممبئی: بالی وڈ میں صفِ اول کے اسٹار ہریتھک روشن اور عالیہ بھٹ بہترین فنکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کی تقریب ابو ظہبی میں منعقد کی گئی جس میں ہریتھک روشن نے دیگر فنکاروں کے ساتھ شرکت کی تاہم عالیہ بھٹ نانا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکیں۔
تقریب میں عالیہ بھٹ کو ’بہترین اداکارہ‘ جبکہ ہریتھک روشن کو ’بہترین اداکار‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عالیہ بھٹ کو فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ہریتھک روشن کو اعزاز ملنے کی وجہ ان کی فلم ’وکرم ویدھ‘ بنی۔
متعلقہ: عالیہ بھٹ شو میں خالی پرس لانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں
یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی دونوں فنکاروں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور فیز کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
آئیفا میں معروف اداکار و فلم ساز اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم 2‘ نے ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ اس نے ’بہترین ایڈاپٹڈا اسٹوری‘ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
ہریتھک روشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی سالوں سے ویدھ رہا ہوں، میں نے ابو ظہبی سے ہی ویدھا کے کردار کی شوٹنگ شروع کی تھی۔