تازہ ترین

عالیہ بھٹ کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع کیلیے انہوں نے بلیک گاؤن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اسٹیج پر ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا سے بہترین فنکارہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں ایک جسم فروش خاتون کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم کے عملے، چاہنے والوں اور فیملی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

پہلی تصویر میں عالیہ بھٹ کو اسٹیج پر ریکھا سے ایوارڈ وصول کرنے کے دوران سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری تصویر میں اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کو گلے لگایا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد میں نے سیٹ پر موجود ٹیم سے کہا تھا کہ اس کے نتائج جو بھی ہوں، لیکن سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہی میرے لیے ایک بلاک بسٹر ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کو فلم ’ہائی وے‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ بہت جلد اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی جو 28 جولائی کو ریلیز کیلیے شیڈول ہے۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں پارتھ سمتھن، شانتنو مہیشوری اور سیما پاہوا نے کردار ادا کیا۔

عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

فلم ’گنگا‘ نامی خاتون کی کہانی بیان کرتی ہے جس کا کردار اداکارہ نے نبھایا ہے جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگوبائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔ کہانی دکھاتی ہے کہ وہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیلنج سے لڑتے ہوئے طاقت میں آئی۔

Comments

- Advertisement -