ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک سوشل میڈیا پر ایک تصویر انتہائی دلچسپ عنوان’’ مدرآف آل سلیفیز‘‘ سے پوسٹ کی ہے۔
عالیہ بھٹ کی اس سیلفی میں سچن ٹنڈولکر، ایشوریا بچن،ارجن کپور، رجنی کانت اور انڈین سپر لیگ کے بانی نیتا امبانی
موجود تھے۔
عالیہ بھٹ نے یہ تصویر انسٹاگرام نامی تصویری ویب سائٹ پر شیئر کی ہے اور اس کا نام انہوں نے تمام سیلفی تصاویر کی ماں قراردیا ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے انڈین سپر لیگ کی افتتحاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس بھی دی تھی۔