اشتہار

عالیہ بھٹ کی پہلی محبت رنبیر کپور نہیں تو پھر کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انڈسٹری میں اپنی پہلی محبت سے متعلق بتا دیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ سال 14 اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شوبز کی مقبول جوڑی کی ایک بیٹی راہا کپور ہے۔

عالیہ بھٹ فلموں میں متعدد اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن اس سے قبل کبھی انہوں نے انڈسٹری میں اپنی پہلی محبت سے متعلق لب کشائی نہیں کی۔

- Advertisement -

اب حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا ہے جو حیران کن طور پر رنبیر کپور نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ نے انڈسٹری میں اپنی پہلی محبت بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو قرار دیا ہے۔

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

کنگ خان کی فلم ’جوان‘ کے ڈائیلاگ میں عالیہ بھٹ کا نام لیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان سے جب پوچھا جاتا ہے کہ ’تمہیں اور کیا چاہیے‘ تو شاہ رخ کہتے ہیں کہ ’چاہیے تو عالیہ بھٹ۔‘

عالیہ بھٹ نے بھی اس ڈائیلاگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اور پوری دنیا کو شاہ رخ خان چاہیے۔‘

اداکارہ کی حالیہ ریلیز ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ’ہارٹ آف اسٹونز‘ کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں