اشتہار

عالیہ بھٹ اپنی تصاویر لیک ہونے پر برہم ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نجی تصاویر لیک کرنے والے پاپرازی (فوٹوگرافر) پر برہم ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر واقعے عمارت کی چھت سے اداکارہ کی تصاویر اُس وقت لی گئیں جب وہ اپنے گھر کے لونگ روم (LIVING ROOM) میں آرام کر رہی تھیں۔

عالیہ بھٹ اپنی نجی تصاویر میڈیا پر دیکھنے کے بعد سخت ناراض ہوئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کر کے پاپرازی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

- Advertisement -

فنکارہ نے پاپرازی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں؟ میں کمرے میں پُرسکون بیٹھی تھی تب مجھے محسوس ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے۔ جب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو برابر والی بلڈنگ کی چھت پر دو لوگ میری طرف کیمرہ کیے ہوئے تھے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اس حرکت کی اجازت کس معاشرے میں دی جاتی ہے؟ یہ کسی کی رازداری پر حملہ ہے، یہ ایک ایسی لائن ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا، بدقسمتی سے آج تمام لائنیں پار کر دی گئیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پوسٹ کو بھی مینشن کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ تصاویر لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ کی نجی تصاویر لیک کرنے پر ان کی بہن شاہین بھٹ اور بالی وڈ شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 Screenshot via KoiMoi

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں