ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ لباس پر اپنے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق جملہ کھلوانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ فلم ’براہمسترا‘ کی تشہیر کے لیے منعقدہ تقریب میں شرک ہوئیں۔
مزید پڑھیں: اگر میں پسند نہیں تو نہ دیکھیں، زبردستی نہیں ہے، عالیہ بھٹ
انہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا تھا اور پُشت پر لکھوایا ’Baby On Board‘۔ یعنی بچہ راستے میں ہے۔ تقریب میں حاملہ ہونے کی پرموشن کرنے پر ان پر تنقید کی جاری ہے۔
انسٹا گرام پر ایک صارف نے لکھا: ’عالیہ بھٹ کو اپنے بچے کا نام ’براہمسترا‘ رکھ دینا چاہیے‘۔ دوسرے نے کہا: ’بچہ فلم کی تشہیر میں ابھی سے مدد کروا رہا ہے‘۔ ایک اور نے لکھا: ’بچے کے نام پر فلم دیکھنے کے لیے بھیک مانگ رہی ہو‘۔
View this post on Instagram
9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ’براہمسترا‘ میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔