منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالیہ بھٹ کی رنبیر کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانہ کے ساتھ ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی نئی فلم ’اینیمل‘ نے بالی وڈ میں دھوم مچادی ہے، ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے۔ رنبیر کپور اور ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی کیمسٹری کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا جو کہ فلم میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ کو شاید فلم میں دنوں کی قرابت پسند نہیں آئی تب ہی وہ رشمیکا مندانہ سے بڑی بے دلی سے گلے ملیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کی تشہیر کرنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

اس ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ کو اداکارہ رشمیکا مندانی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، عالیہ بھٹ ان سے کافی ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملتی ہیں اور پھر وہاں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

ویڈیو میں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ گڑبڑ تھی۔ ہوسکتا ہے کہ فلم کے کچھ سینز دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کا موڈ خراب ہوگیا ہو ہو، انھوں نے رشمیکا کو خوشگوار انداز میں ہائی بھی نہیں کیا۔

اس پر بہت سارے صارفین عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ میں بولے جانے والے ڈائیلاگ کو بھی ازراہِ مذاق استعمال کررہے ہیں، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’میرے پتی سے گلو گلو کرے گی تو دھوپتونگی ہی نا اسکو!‘

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی ’اینیمل‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم میں دنوں کی کیمسٹری اور رنبیر کی جارحانہ ادکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں