تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے شہری نے انٹرنیٹ پر ایک تصویر شیئر کی جسے صارفین نے خلائی مخلوق کے انڈے قرار دیا۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جن کی تصدیق کیے بغیر ہی صارفین انہیں آگے بڑھا دیتے ہیں اور پھر یہ اتنی وائرل ہوتی ہیں کہ لوگ ہر بات کو سچ سمجھنے لگتے ہیں۔

اسی طرح جاپان کے ایک شہری نے انٹرنیٹ پر تصاویر شیئر کی جس کو دیکھ کر چند صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ خلائی مخلوق کے انڈے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل چائنز گوبی کی ہے جو جاپان میں بکثرت کاشت کی جاتی ہے۔

کسان کے مطابق صبح جب وہ اپنے کھیت پہنچا تو اُس نے دیکھا کہ رات بھر ہونے والی برف باری گوبی پر تھی اور یہ جم چکی تھی، جیسے جیسے سورج طلوع ہوا اور دھوپ کی شدت بڑھی تو برف خشک ہوئی جس سے گوبھی گل گئی اور اس کا رنگ سبز و سفید سے تبدیل ہوکر زردی مائل ہوگیا۔

کسان کا کہنا تھا کہ دور سے جب میں نے اس صورت حال کو دیکھا تو مجھے ایلین فلم کا وہ منظر یاد آگیا جس میں خلائی مخلوق ایک میدان میں انڈے دیتی ہے اور پھر اُن میں سے بچے نکلتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -